ETV Bharat / state

Snowfall Distrupts flights operations : کشمیر میں برفباری، ہوائی اور زمین ٹریفک متاثر - سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

وادی کشمیر میں بارشوں اور برفباری کے سبب سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔ وہیں سرینگر ایئرپورٹ پر کئی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ Srinagar jammu highway Closed for Traffic

کشمیر میں برفباری،  ہوائی اور زمین ٹریفک متاثر

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 1:26 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح سے میدانی اور بالائی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی سے درمیانہ درجے کی تازہ برفباری کے نتیجے میں زمینی اور ہوائی ٹرانسپورٹ میں خلل پڑا ہے۔ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حد نگاہ (Visibility) میں کمی کی وجہ سے کئی پروازیں معطل کی گئی ہیں جب کہ بیشتر ہوائی پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

سرینگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ کے مطابق تازہ برف باری اور حد نگاہ میں کمی کے چلتے اب تک کی طے شدہ پروازیں تاخیر سے اپنی اڑان بھر رہی ہیں جبکہ کئی پروازوں کو معطل بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا حد نگاہ میں بہتری کے ساتھ ہی فلائٹ آپریشن بہتر طور شروع ہونے کی توقع ہے۔ ادھر، سرینگر جموں شاہراہ بھی گزشتہ کل سے ہی ٹریفک کی آوا جاہی کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ ضلع رام بن میں پنتھال سمیت شاہراہ کے دیگر مقامات پر چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی نقل وحرکت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

وادی کے اکثر میدانی اور بالائی علاقوں میں اگرچہ اس وقت ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ہو رہی ہے تاہم سرینگر میں اس وقت برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کل دن بھر مطلع صاف رہا تاہم ہفتہ کی صبح سے ہی موسم نے پھر سے اچانک کروٹ لی جس کے نتیجے میں میدانی اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔

مزید پڑھیں: snowfall in Valley وادی کے میدانی اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع

محکمہ موسمیات نے لوگوں کو یہ مشورہ دیا ہے کہ بالائی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے درمیان سفر کرنے سے گریز کریں۔ اس بیچ سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 2.4 ڈگری اور گلمرگ میں منفی1.0 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں قاضی گنڈ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1ڈگری اور کوکر ناگ 3.8ڈگری سیلشیس رہا۔ جموں میں کم سے کم شبانہ درجہ حرارت 3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔ بانہال میں 0.1 ،کٹرا میں 2.5ڈگری جبکہ بھدرواہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 2.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.