سرینگر کے بٹوارہ علاقے میں فوجی گاڑی نے ایک سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید طورپر زخمی ہوا۔ واقعے کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ملوثین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
جموں وکشمیر پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق: ’’بدھ کی شام کو بٹوارہ علاقے میں فوج کی ایک گاڑی نے سکوٹی پر سوار دو فرد کو ٹکر ماری، اس حادثے میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس معاملے کے حوالے سے مزید اطلاعات ابھی موصول ہو رہی ہیں، تفصیلات حاصل ہونے کے بعد ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘
اس حادثے کے پیش آنے کے بعد ہی مقامی باشندگان نے ملوث ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور سڑک پر آمد و رفت روک دی۔
وہیں فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’معاملے کی پوری تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئی ہے، مکمل تفصیل کے بعد ہی اس بارے میں بات کی جا سکتی ہے۔‘‘
قابل ذکر ذکر ہے کہ فوج کی 15 ویں کور کا ہیڈ کوارٹر بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔