ETV Bharat / state

سرینگر بٹہ مالو کے لوگ پانی کے لیے پریشان - گنجلگ ٹریفک جام کا باعث بن

مقامی لوگوں نے ہفتہ کے روز پینے کے پانی کی قلت سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے اور متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔

اا
اا
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 7:46 PM IST

دارالحکومت سرینگر کے بٹہ مالو علاقے کی شیخ داؤد کالونی کے لوگ ہفتہ کے روز پینے کے پانی کی قلت سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے اور متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق احتجاجیوں میں مرد و خواتین شامل تھیں، جنہوں نے سڑک کو تقریباً دو گھنٹے تک بند کر رکھا جو گنجلگ ٹریفک جام کا باعث بن گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ چھ ماہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔ ایک احتجاجی خاتون نے بتایا کہ چھ ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے۔
انہوں نے کہا: 'پچھلے چھ ماہ سے ہم پانی کی قلت سے دوچار ہیں اب موسم سرما آنے والا ہے اس میں ہم پانی کہاں سے لائیں گے'۔
ایک اور احتجاجی نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل بھی احتجاج کیا تھا اور ہم متعلقہ حکام کے پاس بھی بار ہا اپنی فریاد لے کر گئے تھے لیکن ہماری طرف کوئی توجہ ہی نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں آزاد پریس کو دبانے کی کوشش: محبوبہ مفتی

احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ محکمے نے ان کے علاقے کی پانی سپلائی کرنے والی لائن کو جان بوجھ کر منقطع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بار ہا گذارش کے باوجود بھی پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی۔ احتجاجیوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ ان کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر اقدام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.