ETV Bharat / state

Yaqoob Dilkash Passed Away افسانہ نگار، ڈرامہ نویس سید یعقوب دلکش کا انتقال - کشمیر کے معروف افسانہ نگار انتقال کر گئے

دلکش کی موت پر ادبی شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وہ چند برس قبل ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل کی حیثیت سے سبکدوش ہوگئے تھے لیکن انہیں اصل پہچان ایک ڈرامہ نویس اور افسانہ نگار کے طور ملی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 6:50 PM IST

Updated : Mar 10, 2023, 10:07 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر کے معروف ڈرامہ نویس اور افسانہ نگار سید یعقوب دلکش جمعہ کی صبح سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ وہ کئی برسوں سے صاحب فراش تھے۔وادی کی مختلف ادبی تنظیموں اور سرکردہ شخصیات نے ان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سید یعقوب دلکش اپنی تحریروں میں کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کرتے تھے۔ ان کے ڈراموں اور افسانوں میں کشمیریت کی جھلک ہمیشہ نظر آتی تھی۔ بٹ کا کہنا تھا کہ "ہم نے ایک بہترین ادیب کو آج کهو دیا. دلکش نے ہمیشہ کشمیری عوام کے لئے لکھا۔ ان کی وجہ سے کشمیر کے ادبی خزانے میں اضافہ ہوا ہے۔ان کے کام کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا."

فلم نگار اور اداکار مشتاق علی احمد خان نے دلکش کو بہترین ساتھی کے طور یاد کیا جن کی وفات سے کشمیر ایک حساس اور نبض شناس دانشور سے محروم ہوگیا ہے۔ وہیں خان کا کہنا تھا کہ "مجھے دلکش کے انتقال سے کافی صدمہ پہنچا ہے، مجھے ابھی بھی یہ یقین نہیں ہورہا ہے کہ میں ایک ساتھی کو کھو چکا ہوں۔ ہم نے کافی عرصے تک ایک ساتھ کام کیا۔ ان کے کام کرنے کا طریقہ سب سے منفرد تھا، وہ نہ صرف ایک قابل ادیب تھے بلکہ ایک عظیم ماہر تعلیم بھی تھے۔ ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا تھا۔"

سید یعقوب دلکش سرکاری استاد بھی تھے اور چند برس قبل ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل کی حیثیت سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ وہ اپنے ساتھیوں میں اپنی نفاست اور خوش لباسی کے لیے کافی معروف تھے۔

دلکش، پائین سرینگر کے خانیار علاقے کے رہنے والے تھے اور کئی مشہور ڈرامہ، سیریلس اور تھیٹر کے ذریعے معاشرے میں پھیلی سماجی برائیوں اور عوامی مسائل کو منظر عام پر لا چکے ہیں۔ ان کے کشمیری افسانوں کا مجموعہ بھی شائع ہوچکا ہے۔ دلکش کے لکھے ڈرامے ریڈیو کشمیر سرینگر اور دوردرشن سے نشر کیے جاچکے ہیں،جنہیں عوامی سطح پر پزیرائی ملی ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Singer Abdul Rashid Hafiz کشمیری گلوکار رشید حفیظ صحح سلامت، انتقال کی خبریں بے بنیاد، اہلخانہ

قبل ذکر ہے کہ سنہ 2021 میں دلکش کا لکھا "ارچہ کال" ڈرامہ سرینگر کے ٹیگور ہال میں پیش کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے میں دلکش نے معاشرے میں حسد، تفرقہ اور دیگر بدعات پر روشنی ڈالتے ہوئے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔

دلکش کے ایک رشتہ دار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ کئی برسوں سے یادداشت کھونے کے عارضے (ڈیمنشیا) میں مبتلا ہوگئے تھے،جس کی وجہ سے وہ اپنے گھر کی چار دیواری تک ہی محدود ہوکر رہ گئے تھے۔ انہیں نماز جمعہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Last Updated : Mar 10, 2023, 10:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.