ETV Bharat / state

Altaf Bukhari on Agneepath Scheme: وزیر اعظم کو اگنی پتھ اسکیم پر نظر ثانی کرنی چاہیے، سید محمد الطاف بخاری

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ طلبا کے مطالبے کا خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ اگنی پتھ اسکیمم پر نظر ثانی کریں۔ Altaf Bukhari on Agneepath Scheme

وزیر اعظم نریندر مودی کو اگنی پتھ اسکیم پر نظر ثانی کرنی چاہئے: سید محمد الطاف بخاری

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 2:17 PM IST

Updated : Jun 18, 2022, 8:45 PM IST

جموں: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اگنی پتھ اسکیم پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے خلاف نوجوان سڑکوں پر آ رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز جموں میں جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ اس اسکیم پر نظر ثانی کریں۔ بچے اس کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں جس سے ان کی انرجی ضائع ہو رہی ہے‘۔ Altaf Bukhari on Agneepath scheme

وزیر اعظم نریندر مودی کو اگنی پتھ اسکیم پر نظر ثانی کرنی چاہیے، سید محمد الطاف بخاری

بخاری کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں احتجاج کرنے والوں اور مختلف اسامیوں کے لیے درخواست جمع کرنے والے امیدواروں کی بھی کوئی نہیں سنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کشمیر میں ایک ہوٹل کو سرکار نے اپنی تحویل میں لے لیا لیکن اس میں کام کرنے والے ملازمین کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ اگر ایسے ہی جاری رہا تو انتخابات میں بی جے پی کو پچاس کیا، پانچ سیٹیں بھی حاصل نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی مسلح افواج میں بھرتی کے لیے اعلان کردہ 'اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف ملک کی کئی ریاستوں میں احتجاج جاری ہے. اس دوران کئی ریاستوں سے پرتشدد مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے کئی ٹرینوں میں آگ لگا دی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک بھر میں کئی مقامات پر ریلوے ٹریک پر مظاہرے ہوئے جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ تلنگانہ میں نوجوانوں نے گذشتہ روز اس اسکیم کے خلاف زبردست مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں پُرتشدد احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس سے راکیش نام کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

Last Updated : Jun 18, 2022, 8:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.