ETV Bharat / state

نوکریاں اور معاوضہ دینے سے کچھ نہیں ہوگا، شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے، فاروق عبداللہ - پاکستان بھارت بات چیت

Farooq Abdullah On Kashmir Situation ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں لیکن جو کچھ بھی یہاں پر ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔

فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 9:04 PM IST

نوکریاں اور معاوضہ دینے سے کچھ نہیں ہوگا، ملوثین کو بے نقاب کیا جائے: فاروق عبداللہ

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہاکہ مسائل کو حل کرنے کی خاطر پاکستان کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ میں شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔ فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق پونچھ میں جو کچھ بھی ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کی خاطر بات چیت واحد راستہ ہے لہذا پڑوسی ملک کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی کے قدرآور لیڈر آنجہانی واجپائی نے بھی پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن جو کچھ بھی یہاں پر ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔

فاروق عبداللہ کے مطابق پونچھ میں فوجی گاڑیوں پر حملے کے بعد تین عام شہریوں کا قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ اور نوکری دینے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ ملوثین کو بے نقاب کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑ ا کیا جانا چاہئے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ تین عام شہریوں کو گھروں سے اٹھا کر ان کا ٹارچر کیا گیا جس وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ ان کے مطابق بی ایس ایف میں تعینات مقامی نوجوان کے بھائی کو بھی نہیں بخشا گیا۔ فاروق عبداللہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پونچھ میں شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔

بتادیں کہ فاروق عبداللہ نے سرینگر کے پارٹی دفتر نوائے صبح میں ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوری نظام کی عدم موجودگی میں جموں وکشمیر کے عوام کو اس وقت سخت ترین انتظامی مشکلات کا سامنا ہے اور افسر شاہی لوگوں کو راحت ملتی نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ ہم اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں لیکن ہمیں ہر حال میں صبرو تحمل ،ثابت قدم اور پُرعزم رہنے کی ضرورت ہے، انشاءاللہ جموں وکشمیر میں امن، ترقی، خوشحالی اور فارغ البالی کی نئی صبح ضرور طلوع ہوگی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں، ہم اپنے اصولوں پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے اور اپنی حقوق واپس لے کر ہی دم لینگے۔

مزید پڑھیں:

اگر ہند پاک کشمیر مسئلہ کا حل نہیں کریں گے تو ہمارا حال فلسطینوں جیسا ہوگا، فاروق عبداللہ

انہوں نے کہا کہ کشمیر دشمنوں کے عزائم صحیح نہیں، یہ لوگ جموں وکشمیر کے تشخص کو نیت و نابود کرنا چاہتے ہیں۔ان لوگوں نے اپنے عزائم کو پورا کرنے کیلئے کشمیر میں اپنے آلہ کاروں کو کام پر لگا رکھا ہے اور طاقت و پیسے کے بلبوتے پر اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ لیکن کشمیریوں کو بالغ النظری اور ہوشیاری سے کام لیکر قوم دشمنوں کو مسترد کرنا ہے۔ یہ لوگ ہمیں مذہبی، علاقائی، لسانی یہاں تک کہ مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے چاہتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے وطن کیخلاف ہورہی ہر ایک سازش کا مقابلہ کرے ۔

(یو این آئی مشملات)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.