سرینگر: سرینگر پولیس نے جمعہ کے روز کہا کہ ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث دو نابالغوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔ ان دونوں کی جانب سے چلائی جا رہی گاڑی نے کپواڑہ کے ایک شخص کو سرینگر کے راج باغ علاقے میں کچل دیا تھا۔ Hit and Run Case At Srinagar. جہاں کپوارہ کے ایک نوجوان کی آج راج باغ میں موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں نابالغوں کے والدین کو بھی نابالغوں کو گاڑی دینے پر ایم وی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ Police Arrests Fathers of Juveniles in Hit and Run Case
![Police Arrests Fathers of Juveniles in Hit and Run Case](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-sri-03-police-arrest-fathers-of-juviliels-dry-7205608_24062022222953_2406f_1656089993_678.jpg)
پولیس نے یہ بھی کہا کہ راج باغ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 279، 304 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ سرینگر پولیس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا کہ "ہٹ اینڈ رن کیس میں دو نابالغ پکڑے گئے جہاں کپوارہ کے ایک نوجوان کی راج باغ میں موت ہو گئی۔ ڈاکٹر شمین بٹ اور فیاض راتھر، دونوں نابالغوں کے والد، نابالغوں کو گاڑیاں دینے کے الزام میں 191اے MV ایکٹ میں گرفتار کیا گیا۔ Hit and Run Case
خبر میں بتایا گیا ہے کہ راج باغ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کے 279, 304اے کے تحت مقدمہ درج اور گاڑی ضبط کی گئی ہے۔" واضح رہے کہ کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی شناخت بشیر احمد بٹ (36) کے طور پر ہوئی ہے جس کی جمعہ کی صبح سرینگر کے راج باغ علاقے میں ہٹ اینڈ رن کیس میں موت ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: