پولیس نے آج سرینگر بین الاقوامی ہوائے اڈے سے ایک طالب علم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے سامان سے پستول کے زندہ راؤنڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ طالب علم شمالی کشمیر کے ہاردک کمال کوٹ کا رہنے والا ہے، جسکی شناحت سید صداقت حسین کے طور پر ہوئی ہے'۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ طالب علم چنڈی گڑھ جارہا تھا اور ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ پر اس کے سامان سے یہ زندہ راؤنڈ برآمد ہوا ہے۔
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ طالب علم انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے سرینگر سے چندی گڑھ جانے والا تھا۔ گرفتاری کے بعد طالب علم کو پولیس چوکی ہمہامہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
- مزید پڑھیں: کشمیری طلبہ کے خلاف درج مقدمات کو منسوخ کرنے کی وزیر اعظم سے درخواست
- کورونا وبا کے دوران ذہنی مرض میں مبتلا افراد ٹیلی سائیکٹری سے ہو رہے صحتیاب
تفصیلات کے مطابق گرفتار شدہ طالب علم کے خلاف آرمز ایکٹ کی دفعہ 7/25 کے تحت بڈگام پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جاری ہے۔