ETV Bharat / state

’نموکوکل‘ ویکسین کی ڈوز سے نمونیا سے بچا جا سکتا ہے، ڈاک - نمونیا سے ہونے والی اموات

ڈاک صدر نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نموکوکل نامی ویکسین سے نمونیا سے ہونے والی اموات کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 3:43 PM IST

سرینگر: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر (ڈاک) کا کہنا ہے کہ ویکسین سے نمونیا مرض سے اموات کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ بزرگوں اور بچوں کو نمونیا سے خطرہ لاحق رہتا لیکن اگر نمونیا ویکسین ’’ نموکوکل‘‘ کی خوراک مریضوں کو دی جائے تو ممکنہ طور پر موت کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ نمونیا کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ ’’نمونیا کی ویکسین اموات کو روکتی ہے۔‘‘ ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’موکوکل ویکسین سے بزرگ افراد میں نمونیا سے موت کا خطرہ 59 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

نثار الحسن کے مطابق ’’مطالعہ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ویکسین، نمونیا ہونے کا خطرہ 45 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔ جبکہ ’نموکوکل‘ ویکسین کے فوائد بچوں میں بھی متاثر کن ہیں۔ ویکسین سے بچوں کی اموات میں 30 فیصد تک کمی آئی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ نمونیا موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ یہ خاص طور پر بزرگوں، چھوٹے بچوں اور ان لوگوں کے لیے مہلک ہے جو بنیادی طور دائمی مرض جیسے ذیابطیس، امراض قلب، پھیپھڑوں، جگر اور گردے کی بیماری وغیرہ میں مبتلا ہیں۔

مزید پڑھیں: آئیے جانتے ہیں کیا ہے نیوموکوکل ویکسین

ڈاکٹر نثار الحسن نے مزید کہا کہ نمونیا ایک ایسا انفیکشن ہے جس میں آپ کے پھیپھڑوں میں ہوا کی چھوٹی سی تھیلیوں میں سوجن ہوجاتی ہے۔ اس سے بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات پیدا ہوسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.