ETV Bharat / state

پیپلز الاینس کے رہنما کرگل کے دورے پر روانہ - gupkar leader in Kargil

وفد کا مقصد دفعہ 370 کی بحالی کے لئے عوامی حمایت حاصل کرنا اور گپکا علامیہ کو عوام تک پہنچانا ہے۔

People's Alliance
People's Alliance
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 9:54 AM IST

Updated : Oct 30, 2020, 12:56 PM IST

پیپلز الاینس فار گپکار ڈیکلریشن کا وفد عمر عبداللہ کی قیادت میں لداخ یو ٹی کے ضلع کرگل کا یک روزہ دورہ کے لئے روانہ ہوچکا ہے جہاں وہ عوام سے دفعہ 370 کی بحالی کے لئے حمایت کرنے کی اپیل کریں گے۔

یہ وفد جمعرات کی علی الصبح سرینگر سے کرگل کی طرف روانہ ہوا۔

اس وفد کی قیادت سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کررہے ہیں جبکہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر ناثر اسلم وانی، پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری غلام نبی لون، پی ڈی پی یوتھ صدر وحید پرہ اور عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ شامل ہیں۔

وفد کا مقصد دفعہ 370 کی بحالی کے لئے عوامی حمایت حاصل کرنا اور گپکار علامیہ کو عوام تک پہنچانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چھ سیاسی جماعتوں نے وادی میں گزشتہ دنوں 'پیلز الاینس فار گپکار ڈیکلریشن' تشکیل دیا ہے جس میں پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، پیپلز کانفرنس، سی پی آئی ایم، عوامی نیشنل کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز مئومنٹ اور دیگر چھوٹی پارٹیاں شامل ہیں۔

اس اتحاد کا مطالبہ ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے بات چیت کا عمل شروع کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن ملک مخالف نہیں، بھاجپا مخالف ہے

Last Updated : Oct 30, 2020, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.