پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن نامی محاز کو تشکیل دینے کے بعد اعلامیہ کے دستخط کنندگان کی پہلی مٹینگ شروع ہوگئی ہے۔ میٹنگ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر ہورہی ہے۔ جس میں شرکت کے لئے پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن کے تمام ارکان شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔
میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جبکہ محاذ کے لئے ایگزیکیوٹیو کونسل تشکیل دئیے جانے کے علاوہ بی ڈی سی انتخابات پر غور وخوص کیا جائے گا۔ اس مٹینگ میں کیا کچھ خاص نکل کر سامنے آئے گا یہ تھوڑی دیر میں واضح ہوگا۔