ETV Bharat / state

حج 2024: پاسپورٹ آگاہی سے متعلق سرینگر میں جانکاری پروگرام کا اہتمام - ریجنل پاسپورٹ آفیسر سرینگر دیویندر کمار

پروگرام کا افتتاح ریجنل پاسپورٹ آفیسر، سرینگر دیویندر کمار نے کیا۔انہوں نے شرکاء اور اگلے برس حج پر جانے والے افراد کو حج میں درکار پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کے مختلف امور کی جانکاری دی۔

passport-awareness-prog-for-hajj-aspirants-2024-at-hajj-house-bemina
حج 2024: پاسپورٹ آگاہی سے متعلق سرینگر میں جانکاری پروگرام کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 7:52 PM IST

سرینگر: ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر نے حج ہاؤس کے باہمی اشتراک سے بمنہ میں منگل کو 2024 میں حج کا فریضہ انجام دینے والے افراد کے لیے پاسپورٹ حاصل کرنے کی خاطر ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس آگاہی پروگرام میں خواہشمندوں کو درخواست کے طریقہ کار،حج پاسپورٹ حاصل کرنے کے علاوہ حج سے متعلق دیگر معلومات فراہم کی گئی۔ وہیں حج کے رہنما خطوط، سفری انتظامات، مذہبی امور سے بھی خواشمند کو آگاہ کیا گیا۔
پروگرام کا افتتاح ریجنل پاسپورٹ آفیسر، سرینگر دیویندر کمار نے کیا۔انہوں نے شرکاء اور اگلے برس حج پر جانے والے افراد کو حج میں درکار پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کے مختلف امور کی جانکاری دی، جبکہ پاسپورٹ آفس سرینگر کی جانب سے حج درخواست گزاروں کے لیے فراہم کردہ خدمات اور سہولیات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ پاسپورٹ پہلے سے حاصل کریں اور حج کمیٹی اور سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل پیرا رہیں تاکہ آگے جاکے سفری دستاویزات کے تعلق کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقعے پر پاسپورٹ آفس سرینگر کے جانب سے ایک پریزنٹیشنز کے ذریعے مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔جیسے کہ، ان لائن فارم جمع کروانا کا طریقہ کار ، آن لائن پاسپورٹ کی درخواست، دستاویزات اور دیگر ضروری خدمات کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔ پروگرام میں ایک انٹرایکٹو سیشن بھی کیا گیا، جس میں شرکاء نے سوالات پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست سے متعلق سوالات کے علاوہ اپنے شکوک و شبہات کو بھی حکام کے سامنے واضح کیا۔ پاسپورٹ افسران ان سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مفید معلومات بھی فراہم کیں۔
مزید پڑھیں:

پروگرام کے آخر پر جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر نے شرکاء اور ریجنل پاسپورٹ آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے اس جانکاری پروگرام میں شرکاء کی خاصی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقعے پر جموں وکشمیر حج کمیٹی کی چئیرپرسن صفینہ بیگ کے علاوہ حج کمیٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.