ETV Bharat / state

پارلیمانی پینل کا اگلے ماہ وادی کشمیر کا دورہ متوقع - parliamentary panel expected to visit Kashmir

پارلیمانی پینل کے ارکان سرینگر میں ایک تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

پارلیمانی پینل کا اگلے ماہ وادی کشمیر کا دورہ متوقع

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 8:37 PM IST

پارلیمانی پینل اگلے ماہ وادیء کشمیر کے دورے پر آ رہا ہے جس دوران وہ مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزاز سے نوازے گا۔

پارلیمانی پینل کے وادیء کشمیر کے دورے پر آنے سے قبل اس حوالے سے تیاریوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رائفل ہیرو ایوارڈز کے نام سے کشمیر میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پارلیمانی پینل سے وابستہ ممبران پارلیمنٹ کی شرکت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں؛ شوپیان میں برڈ فلو کی دستک

ذرائع نے مزید بتایا کہ پارلیمانی پینل میں شامل ارکان ذرائع ابلاغ، سماجی کارکن، ہیلتھ عملہ، ڈاکٹرس اور کھیل کود وغیرہ شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اعزاز سے نوازیں گے۔ اس پروگرام میں سیول اور پولیس افسران کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ 15مارچ کو سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں یہ پروگرام ہونے جا رہا ہے اور اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.