ETV Bharat / state

JK Education Dept on Private Schools سرپرستوں کو مخصوص دکانوں سے کتاب اور یونیفارم خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے، محکمہ تعلیم - Jammu and kashmir News

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے نجی اسکولوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ذریعہ تجویز شدہ مضامین اور کتابوں کی فہرست کو اپنی ویب سائٹ کے ذریعے مطلع کریں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن
محکمہ اسکول ایجوکیشن
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 7:53 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ اسکولز کے ذمہ داران کو انتباہ کیا ہے وہ والدین کو مخصوص دکانوں سے نصابی کتابیں اور یونیفارم خریدنے پر مجبور نہ کریں، ورنہ قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ اقدام والدین کی جانب سے ایسی شکایات موصول ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے کہ انہیں اسکولز انتظامیہ کی جانب سے منتخب دکانداروں سے اسکول کی نصابی کتابیں اور اسکولی یونیفارمز مہنگی قیمت میں خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
ایسے میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے نجی اسکولوں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے زریعے تجویز شدہ مضامین اور کتابوں کی فہرست کو اپنی ویب سائٹ کے ذریعے مطلع کریں جبکہ کسی دوسرے مضامین اور کتابوں کو لازمی نہ بنائیں۔ جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی حالت میں کوئی بھی اسکول والدین کو کسی بھی مخصوص دکان سے کتابیں خریدنے کے لئے مجبور نہیں کرسکتا ہے۔ سرکیولر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان ہدایات کے انحراف کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا اور قانون کی دفعات کے مطابق کارروائی بھی کی جائے گی ۔جس میں اسکولز کی رجسٹریشن ختم کرنے کے علاوہ منیجنگ بارڈی کی واپسی بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر میں اسٹیٹ آرٹ ماڈل اسکول کا آغاز کرے گا
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے مزید کہا ہے کہ چند نجی اسکول والدین کو تجویز کردہ کتابوں کے علاوہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لیے اضافی کتابیں خریدنے پر مجبور کر رہے تھے جو کہ طلباء کی پڑھائی پر اضافی بوجھ کے مترادف یے جبکہ نیشنل تعلیمی پالیسی کی سفارشات کے خلاف بھی ہے۔ سرکیولر میں لکھا گیا ہے کہ چند نجی اسکول اس طرح کے غیر قانونی طرز عمل حکومت کی جانب سے وقتا فوقتا جاری کردہ اصولوں اور ہدایات کے خلاف کام کررہے ہیں اور مذکورہ اسکولوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.