ETV Bharat / state

Tourist arrival in Kashmir بائیس لاکھ سے زائد سیاح رواں برس کشمیر وارد ہوئے - بائیس لاکھ سے زائد سیاح کشمیر وارد

محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس 22لاکھ سے زائد سیاحوں نے وادی کشمیر کا دورہ کیا جن میں 19ہزار کے قریب بین الاقوامی سیاح بھی شامل ہیں۔More than 22 Lakh Tourists Visited Kashmir

بائیس لاکھ سے زائد سیاح رواں برس کشمیر وارد ہوئے

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 7:08 PM IST

بائیس لاکھ سے زائد سیاح رواں برس کشمیر وارد ہوئے

سرینگر: وادی کشمیر میں رواں برس بائیس لاکھ سے زائد سیاحوں نے مختلف تفریحی مقامات کی سیر کی ہے جبکہ مرکزی وزراء نے دعویٰ کیا تھا کہ سنہ 1947 کے بعد وادی میں ریکارڈ توڑ - ایک کروڑ باسٹھ لاکھ - سیاح آئے۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے جون میں - سب کو حیران کر کے - کہا تھا کہ اسی (80) لاکھ سیاحوں نے جنوری سے جون تک کشمیر کی تفریح کی۔ Over 22 Lakh Tourists Visited Kashmir in 2022

ڈی سی اننت ناگ نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ ’’کشمیر کی سیاحت کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے کیونکہ جنوری سے جون تک اسی لاکھ سیاحوں نے وادی کی تفریح کی ہے جو گزشتہ بیس برسوں میں ایک ریکارڈ ہے۔ تاہم شعبہ سیاحت کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ امسال انیس ہزار کے قریب بیرونی (ممالک سے تعلق رکھنے والے) سیاحوں نے بھی وادی کشمیر کی سیر کی، باوجود اسکے کہ امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک نے اپنی شہریوں کو کشمیر جانے سے گریز کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔Over 2 Million Tourists Visited Kashmir this year

محکمہ سیاحت کے جانب سے اعداد شمار کے مطابق رواں برس جنوری تا 21دسمبر تک کشمیر میں 22,59,569 سیاح آئے۔ محکمے کے مطابق ان سیاحوں میں 22,40,616 غیر ریاستی اور 18,953 بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاح تھے۔ Foreign Tourists in Kashmir

محکمہ سیاحت کے مطابق ماہ جنوری میں 62645 غیر ریاستی جبکہ 260 بیرونی سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی۔ فروری میں 100509 غیر ریاستی جبکہ 230 بیرونی سیاح وادی آئے۔ مارچ میں 180171 غیر ریاستی اور 520 بیرونی سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی۔ اپریل میں 272377 غیر ریاستی اور 703 بیرونی سیاح مختلف مقامات کے لئے وارد ہوئے۔

مئی میں 375021 غیر مقامی اور 1527 بیرونی سیاح وادی آئے جبکہ جون میں 333589 غیر مقامی اور 1069 بیرونی سیاح یہاں وارد ہوئے۔ جولائی میں 207376 غیر مقامی اور 2854 بیرونی سیاحوں نے وادی کا دورہ کیا۔ اگست میں 154919 غیر مقامی اور 3140 بیرونی سیاحوں نے وادی کا دورہ کیا۔ ماہ ستمبر میں 125252 غیر مقامی اور 2850 بیرونی سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی وہیں اکتوبر میں 183208 غیر ریاستی اور 2686 بیرونی سیاحوں نے وادی کی خوبصورتی کا لطف لیا۔

ماہ نومبر میں 158778 غیر مقامی اور 1642 بیرونی سیاحوں نے وادی کا دورہ کیا۔ جبکہ 21 دسمبر تک 105724 غیر ریاستی اور 1380 بیرونی سیاحوں نے کشمیر کی تفریح کی۔

غور طلب ہے کہ مزکری وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا آنند رائے نے راجیہ سبھا میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ جنوری تا جولائی کشمیر میں 1,06,24,000 سیاحوں نے جموں کشمیر کی سیر کی۔ تاہم وزیر نے یہ تفصیل نہیں دی کہ کیا ان سیاحوں میں ویشنو دیوی اور امرناتھ یاتری بھی شامل ہیں یا نہیں۔ وہیں مرکزی وزیر صنعت و حرفت پیوش گوئل نے اکتوبر میں ٹویت کرکے دعویٰ کیا کہ آزادی کے بعد جموں کشمیر میں جنوری سے ریکارڈ توڑ ایک کروڑ باسٹھ لاکھ سیاح سیر کے لئے گئے۔ وزیر نے کہا تھا کہ ’’یہ سب وزیر اعظم نریندر مودی کی انوکھی اور تعمیری قیادت کا ثمرہ ہے۔ ‘‘

دو اکتوبر کو وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں کشمیر کے دورے کے دوران کہا تھا کہ کشمیر اب ’’ٹیررزم ہاٹ سپاٹ‘‘ سے تبدیل ہوکر ’’ٹورسٹ ہاٹ سپاٹ‘‘ بن چکا ہے جس کی وجہ سے بیس لاکھ سیاح کشمیر آئے۔ شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کا بھی یہی ماننا ہے کہ بیس لاکھ سے زائد سیاحوں نے امسال کشمیر کی سیر کی۔ انکا کہنا ہے کہ کشمیر میں ہوٹلوں اور ہاؤس بوٹس میں ایک دن کے لئے سٹھ ہزار سیاحوں کے رہنے کی گنجائش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.