سرینگر: جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے چیئرمین راجیش شرما نے کہا کہ 3 برسوں میں مختلف سرکاری محکموں میں 15 ہزار سے زائد اسامیاں پُر کی گئیں ہیں جبکہ مزید 8 ہزار کو پرُ کیا جارہا ہے۔Govt Jobs Posts Filled In JK
انہوں نے کہا کہ بھرتی عمل میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ ناراض امیدواروں کی طرف سے عدالتی چارہ جوئی ہے۔انہوں نے کہا بورڈ نے 1600 جونئیر معاونین کی فہرست تیار کی ہے لیکن ٹربیونل میں زیر التوا مقدمہ کی وجہ سے اسے روک دیا گیا ہے۔Recruetment In j&k
ایس ایس بی کے چیئرمین نے کہا صحت وطبی تعلیم میں 1400خالی اسامیوں کو پرُ کرنے کا کام بہت جلد مکمل ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ بھرتی عمل کو صاف و شفاف طریقے سے انجام دینے کے لیے پر عزم ہے اور مستحق امیدواروں کو انصاف ملے بھر پور کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: