ETV Bharat / state

آن لائن گھوٹالہ: دھمکیاں دینے کے معاملے میں سائبر پولیس نے تحقیقات شروع کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 8:20 PM IST

Online Scam in Kashmir ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے جعلساز کمپنی 'کیوریٹور سروے پرائیوٹ لمیٹیڈ' کے حوالے سے ویڈیو اپ لوڈ یا شیئر کئے ان میں سے کئی ایک کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

online-scam-in-kashmir-cyber-police-initiates-investigation-on-threats
آن لائن گھوٹالہ: دھمکیاں دینے کے معاملے میں سائبر پولیس نے تحقیقات شروع کی

سرینگر :کیوریٹور سروے پرائیوٹ لمیٹیڈ‘ نامی کمپنی کی جانب سے دھوکہ دہی کے بعد جن افراد نے سوشل میڈیا سائٹوں پر کمپنی کے گھوٹالے کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا ان میں سے کئی ایک کو اب ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سائبر پولیس کشمیر میں خاتون سمیت متعدد افراد نے تحریری طور پر شکایت درج کی ہیں کہ انہیں فون پر ایک خاتون کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سائبر پولیس نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی۔

اطلاعات کے مطابق 60 کروڑ آن لائن گھوٹالے کے بعد خواتین سمیت متعدد افراد کو ڈرایا و دھمکایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے جعلساز کمپنی کے حوالے سے ویڈیو اپ لوڈ یا شیئر کئے ان میں سے کئی ایک کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

سرینگر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اُس نے آن لائن گھوٹالے کا ایک ویڈیو شیئر کیا جس کے بعد انہیں فون پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کی شام پانچ بجے ایک خاتون نے انہیں اور اہل خانہ کو مارنے کی دھمکی دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فون پر دھمکی ملنے کے بعد فوری طور پر پولیس اسٹیشن خانیار میں شکایت درج کی اور بعد ازاں سائبر پولیس اسٹیشن کو بھی اس حوالے سے تحریری طور پر مطلع کیا۔مذکورہ خاتون نے بتایا کہ سائبر پولیس کے عہدیداروں نے اس موقع پر کہا کہ متعدد افراد نے اس حوالے سے تحریری طورپر شکایت درج کی ہے ۔

ان کے مطابق سائبر پولیس نے دھمکی دینے والوں کے خلاف باضابط طور پر کیس بھی درج کیا ہے۔
انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایک طرف کشمیریوں کو ساٹھ کروڑ روپیہ کا چونا لگایا گیا اور دوسری جانب اس پر آواز اٹھانے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، لہذا ایسے افراد کو جلد ازجلد سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔

مزید پڑھیں:

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر پولیس نے دھمکیاں دینے والوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے، جبکہ دھوکہ دہی میں ملوث کمپنی کے مالک کو تلاش کرنے کی خاطر ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی جنہیں بیرونی ریاست بھیجنے کی تیاری مکمل کی گئی ہے۔

اس سے قبل مدثر عزیز نامی فیس بک ایڈمن نے بھی دعویٰ کیا تھاکہ ساٹھ کروڑ روپیہ گھوٹالے کو طشت از بام کرنے کے بعدکئی افراد نے انہیں فون کئے اوردھمکیاں دیں۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے 'کیوریٹو سروے پرائیویٹ لمیٹڈ' نامی ایک کمپنی پر لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرکے ان کو 60 کروڑ روپیہ کا چونا لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.