سرینگر: ریاست مغربی بنگال کی حکمران جماعت ترنمول کانگرس کا ملک کے نائب صدر انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو حمایت نہ کرنے کے بیان پر Omar Abdullah on Opposition Unityجموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’حزب اختلاف کا اتحاد سراب ہے اور نیشنل کانفرس کو اس معاملے میں وہی فیصلہ کرنا چاہئے جو پارٹی کے موافق ہو۔‘‘
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’حزب اختلاف کا اتحاد محض ایک سراب ہے۔ Omar Abdullah on TMC supremo mamata Banerjeeآخر کار سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مفاد کے لئے ہی فیصلہ لیں گی اور ایسا ہی کرنا چاہئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر نے سنہ 2019 میں اس بات کا اُس وقت بخوبی مشاہدہ کیا جب ’دوستوں‘ نے ہمیں تن تنہا اور بے یار و مددگار چھوڑ دیا تھا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’نیشنل کانفرنس کو بھی وہی فیصلہ لینا چاہئے جو پارٹی کے مفاد میں اور اپنا وقت سعی لاحاصل میں ضائع نہیں کرنا چاہئے۔‘‘
- مزید پڑھیں: Election of Vice President: نائب صدر کے امیدوار سے متعلق ممتا بنرجی کی خاموشی چہ معنی دارد، محمد سلیم
واضح رہے کہ صدر ہند کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے حزب اختلاف کے امیدوار یشونت سنہا کو ووٹ دیا تھا تاہم آج این ڈے اے کی امیدوار دراپدی مرمو نے انہیں شکست دے دی۔ این ڈی اے نے نائب صدر عہدے کے لئے مغربی بنگال کے سابق گورنر جگدیپ دھنکر کو نامزد کیا ہے جبکہ کانگرس کی جانب سے مارگریٹ الوا کو نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، جس سے یشونت سنہا کے صدرارتی انتخاب میں حمایت کی تھی، نے اعلان کیا ہے کہ وہ نائب صدر انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، کیونکہ انکے بقول کانگرس نے امیدوار کو نامزد کرنے میں انکی رائے نہیں لی۔