ETV Bharat / state

کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں بہتری - کشمیر میں ہلکی برفباری

Cold Wave in Kashmir محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 17 سے 24 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم اس دوران سردیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

Night temperatures improve after fresh snowfall in Kashmir, Gulmarg the coldest place
کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں بہتری، گلمرگ سرد ترین جگہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 3:13 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات و پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گلمرگ جس کو وادی کی سرد ترین جگہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، میں تازہ برف باری کے بیچ غیر مقامی سیاحوں کو لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 17 سے 24 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں گرچہ 24 دسمبر تک موسم وسیع پیمانے پر تبدیلی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران سردیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:

ٹریفک حکام کے مطابق وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر برف جمع ہونے کی واجہ ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔ بتادیں کہ مغل روڈ کو تازہ برف باری کے نتیجے میں ہفتے کے روز ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سری نگر – لیہہ شاہرہ پر تازہ برف باری کی وجہ سے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.