ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ، مزید بارشوں کا امکان - کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

جموں و کشمیر کے موسم میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔' weather forecast in Kashmir

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ، مزید بارشوں کا امکان

author img

By

Published : May 15, 2023, 11:54 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال بیچ شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا وادی میں 15 اور 16 مئی کوموسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 17 سے 20 مئی تک بھی کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تاہم اس دوران وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قاضی گنڈ میں 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام میں 6.5 ملی میٹر، گلمرگ میں 4.2 ملی میٹر اور کوکرناگ میں 1.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Record Break Rain in Telangana تلنگانہ میں موسم گرما کی بارش نے 40 سال کا ریکارڈ توڑا

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.