ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں نائٹ کرفیو کا اعلان

عوامی ٹرانسپورٹ میں بھی صرف 50 فیصد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ بازاروں میں بھی 50 فیصد دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

curfew
curfew
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 2:11 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز خطے کے آٹھ اضلاع میں عائد شبانہ کرفیو میں توسیع کر کے تمام اضلاع میں کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹنینٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ "کورونا کرفیو اب جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں عائد کیا گیا ہے۔ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا'۔

  • New #COVID control measures:
    The Corona Curfew at night shall be extended to all Municipal / urban local body limits of all 20 districts of #JammuAndKashmir. It was already in force in eight districts earlier, from 10 pm to 6 am.

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) April 20, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'عوامی ٹرانسپورٹ میں بھی صرف 50 فیصد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ بازاروں میں بھی 50 فیصد دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 9 اپریل سے جموں و کشمیر کے 10 اضلاع میں شبانہ کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
جے کے بوس : ونٹر زون میں گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان

اپنے دوسرے ٹویٹ میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا 'جموں و کشمیر میں بلدیاتی حدود کے اندر واقع بازاروں کے کمپلیکسز، مالز میں ایک کے بعد دوسرے دن صرف پچاس فیصد دکان ہی کھلی رہیں گے'۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ مقامی بازار ایسوسی ایشنز کے ساتھ صلاح و مشورہ کر کے اس کو عمل میں لانے کے لیے ایک میکانزم تیار کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.