ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی ممبران آج حلف لیں گے - ddc polls

جموں و کشمیر میں 28 نومبر کو ڈی ڈی سی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہوا اور 19 دسمبر کو آٹھویں مرحلے کے ساتھ ہی انتخابات اختتام کو پہنچے۔ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا گیا۔

ڈی ڈی سی ممبران آج حلف لیں گے
ڈی ڈی سی ممبران آج حلف لیں گے
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 9:52 AM IST

Updated : Dec 28, 2020, 10:30 AM IST

حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ انتخابات میں منتخب ہوئے ممبران حلف لیں گے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 26 دسمبر کو ایک تقریب کے دوران اس بات کی جانکاری دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے پرامن انعقاد کے بعد اب جموں و کشمیر میں زمینی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کیا گیا ہے۔ نئے منتخب ہوئے ممبران 28 دسمبر کو حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 28 نومبر کو ڈی ڈی سی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہوا اور 19 دسمبر کو آٹھویں مرحلے کے ساتھ ہی انتخابات اختتام کو پہنچے۔ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا گیا۔

حتمی نتائج کے اعلان کے بعد پی اے جی ڈی (گپکار الائنس) نے 110 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی 75 نشستیں حاصل کرنے والی واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔ کانگریس اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے بالترتیب 26 اور 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر 50 نشستوں کا ایک بڑا حصہ آزاد امیدواروں کے حق میں گیا۔

گزشتہ برس 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن منسوخ کرنے کے بعد یہ سب سے بڑا سیاسی عمل تصور کیا جاتا ہے۔ انتخابات کا اعلان چار نومبر کو کیا گیا تھا جس کے بعد خطہ میں سیاسی جمود ٹوٹ گیا۔

Last Updated : Dec 28, 2020, 10:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.