ETV Bharat / state

کووڈ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کیلئے احکامات جاری

کمشنر/ سیکریٹری گورنمنٹ منوج کمار دویدی کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "انڈر سیکریٹری اور اس سے سینئر افسران کو روزانہ دفتر میں حاضر رہنا ہوگا جبکہ جونیئر افسران کو ایک دن چھوڑ کر دفتر آنا ہوگا۔"

author img

By

Published : May 18, 2021, 4:41 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بڑھتے کورونا وائرس کے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کے لیے منگل کے روز چند ہدایتیں جاری کی ہیں۔

کمشنر/ سیکریٹری گورنمنٹ منوج کمار دویدی کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "انڈر سیکریٹری اور اس سے سینئر افسران کو روزانہ دفتر میں حاضر رہنا ہوگا جبکہ جونیئر افسران کو ایک دن چھوڑ کر دفتر آنا ہوگا۔"

حکم نامہ
حکم نامہ

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "انڈر سیکریٹری یا محکمے کے سینئر افسران، جونیئر افسران اور دیگر ملازمین کے لیے روسٹر تشکیل دیں گے۔ جس دن ایک ملازم دفتر میں حاضر نہیں ہوگا اس دن اس کو اپنے گھر سے فون اور دیگر الیکٹرونک آلات کے ذریعے حاضر رہنا ہوگا۔

وہیں سیکریٹریٹ کے ملازمین پر یہ حکم نامہ عائد نہیں ہوگا کیونکہ ان کے لیے پہلے سے ہی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔"اس دوران ملازمین کی بائیو اٹنڈنس بند رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا کے 3344 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان معاملات میں 1926 کشمیر صوبے سے ہیں جبکہ دیگر 1352 صوبہ جموں سے ہیں۔ اس کے علاوہ 70 سے زیادہ افراد فوت ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.