پردھان منتری گرام آواس یوجنا اسکیم کے تحت جہاں ہر غریب افراد کے ذاتی مکانات کی تعمیر کے لیے حکومت ان کی مدد کر رہی ہے۔ وہیں، اس معاملے میں دیہی ترقیات محکمہ پر دھاندلی کا بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ ہندواڑہ میں قلم آباد کے فیاض احمد کا کہنا ہے کہ بہت سے غریب اور مستحق افراد کو 'اس اسکیم کا کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ جب کہ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کے افسران مستحق افراد کے حق کو چھین کر اثر رسوخ والوں کو اس اسکیم کا فائدہ پہنچاتے نظر آرہے ہیں۔'
شمالی قصبہ ہندوارہ کے قلم آباد علاقہ کے رہنے والے فیاض احمد نے ای ٹی و ی بھارت کے نامہ نگار کو بتایا کہ' گذشتہ چھ برس سے وہ ایک ٹین شیڈ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارا کر رہے۔ گرچہ کئی بار اس تعلق سے رورل ڈیولپمنٹ افسران تک یہ بات پہنچائی گئی ہے لیکن انہیں مستحق افراد کے زمرے میں نہیں شامل کیا گیا اور نہ ہی ان کا نام لسٹ میں درج کیا گیا۔
جبکہ دیگر لوگوں کو اس زمرے میں شامل کیا گیا اور انہیں 'پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم ' کے تحت رقوم بھی فراہم کئے گئے۔ گرچہ ایک جانب محکمہ رورل ڈیولپمنٹ بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے لیکن زمینی سطح پر غریب اور مستحق افراد کو اس اسکیم کا کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ ان مستحق افراد کا حق چھین کر دیگر اثر و رسوخ والوں کو دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: جموں: کٹھوعہ میں کانگریس کی ٹریکٹر ریلی کو روکا گیا
مستحق افراد نے بذریعہ میڈیا گورنر انتظامیہ سے اور ضلع ترقیاتی کشمنر کپوارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کی طرف توجہ دے کر ان غریب اور مستحق افراد کی مدد کریں۔