ETV Bharat / state

Religious Tourism in JK مذہبی سیاحت کیلئے لبرل ویزا پالیسی کی ضرورت ہے، اے پی ایس سی سی

آل پارٹیز سکھ کارڈنیشن کمیٹی کے چیئرمین جگمہوین سنگھ رینا نے کہا کہ جامع مسجد سرینگر، درگاہ حضرت بل، گردوارا چھٹی پادشاہی، ماتا ویشنو دیوی کٹرہ، کھیر بھوانی تلہ مولہ گاندربل اور لداخ کی گمپائوں جو بڑے مذہبی مقامات ہیں کو اب تک بین الاقوامی مذہبی سیاحت کے نقشے پر نہیں رکھا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 22, 2023, 9:02 PM IST

سرینگر: آل پارٹیز سکھ کارڈنیشن کمیٹی (اے پی ایس سی سی) نے سرینگر میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آزادنہ ویزا پالیسی متعارف کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بیرونی ممالک کے لوگ مذہبی اہمیت کے حامل مقامات کا بغیر کسی پریشانی کے دورہ کر سکیں۔

اے پی ایس سی سی کے چیئرمین جگمہوین سنگھ رینا نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرینگر کو 20 ممالک کے مندوبین کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ جموں و کشمیر میں متعدد مذہبی اہمیت کے حامل مقامات ہیں اس لئے ضروری ہے کہ غیر ملکی لوگوں کے لئے بغیر کسی پریشانی کے ویزا خدمات متعارف کرائی جائیں تاکہ انہیں ان مقامات کا دورہ کرنے کے دوران کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں مذہبی سیاحت کی کافی گنجائش موجود ہے۔

موصوف چیئرمین نے کہا کہ جامع مسجد سرینگر، درگاہ حضرت بل، گردوارا چھٹی پادشاہی، ماتا ویشنو دیوی کٹرہ، کھیر بھوانی تلہ مولہ گاندربل اور لداخ کی گمپائوں جو بڑے مذہبی مقامات ہیں کو اب تک بین الاقوامی مذہبی سیاحت کے نقشے پر نہیں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مذہبی اہمیت والے مقامات پر دنیا بھر سے لوگوں کا تانتا بندھا سکتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک لبرل ویزا پالیسی متعارف کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں کی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ سعودی عرب، پاکستان اور چین کی حکومتوں سے اشارہ لیں کیونکہ ان ممالک نے لبرل ویزا پالیسی کے تحت مکہ، مدینہ، گردوارہ ننکانہ صاحب اور کیلاش پربت جیسے مذہبی اہمیت کے مقامات کھولے ہیں۔جگمہوین سنگھ رینا نے کہا کہ سیاحت کے متعلق ماسٹر پلاننگ متعارف کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: G20 Summit First Day concludes کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا روز پرامن طریقے سے اختتام پزیر

ان کا کہنا تھا کہ کئی خود غرض لوگوں نے پہلگام اور گلمرگ جیسے اہم سیاحتی مقامات کے منظر نامے کو مسخ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاپنگ مالز اور کئی منزلوں والی عمارتوں کی تعمیر سے شہر سری نگر کا نظارہ بھی بگڑ گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.