ETV Bharat / state

Smart City Project In Srinagar سمارٹ سٹی کے نام پر سڑکوں کو تنگ کرنا غیر دانشمندانہ اقدام، نیشنل کانفرنس

این سی کے ترجمان، تنویر صادق نے کہا کہ ٹریفک جام کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے جہاں نئی سڑکوں اور فلائی اووروں کی تعمیر کے علاوہ سڑکوں کی کشادگی کی ضرورت تھی وہیں انتظامیہ سڑکوں کو بلا وجہ تنگ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 8:08 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور پھر کورونا وباء سے ہوئے مسلسل لاک ڈاﺅن نے جموں وکشمیر کے عوام کو سخت ترین اقتصادی بدحالی میں مبتلا کردیا ہے اور اس دوران شہر سرینگر کی آبادی سب سے زیادہ متاثر ہوئی کیونکہ 2015میں جی ایس ٹی کے اطلاق اور 2016 کے خراب حالات کے بعد مسلسل کرفیو کلچر سے پہلے ہی اس تاریخی شہر کے لوگ سخت ترین معاشی بحران کے شکار ہوگئے تھے۔

ایسی صورتحال میں حکومت پر لوگوں کی راحت رسانی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ذمہ داری عائد ہوتی تھی لیکن یہاں سب کچھ اس کے عین برعکس ہورہا ہے۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے سرینگر میں پارٹی کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اقتصادی بدحالی اور معاشی بحران میں یہاں کے دستکاروں، کاریگروں اور محنت کشوں کی راحت کاری کیلئے ایک جامع پیکیج کی ضرورت تھی اور یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرنا تھا لیکن حکمرانوں کے تمام تر اقدامات اس کے عین برعکس ہیں اور حکومت کا ہر ایک فیصلہ عوام کُش ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی اور بجلی فیس میں بے تحاشہ اضافہ اور آسمان چھوتی مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے کہ اب حکمران پراپرٹی ٹیکس عائد کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈلا گیا۔تنویر صادق نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شہر سرینگر میں سمارٹ سٹی کے نام پر جو کام چل رہے ہیں وہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: Srinagar Smart City Project سرینگر سمارٹ سٹی پروجیٹک کا کام سست، تاجر پریشان

سرینگر میں ٹریفک جام کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے جہاں نئی سڑکوں اور فلائی اووروں کی تعمیر کے علاوہ سڑکوں کی کشادگی کی ضرورت تھی وہیں انتظامیہ سڑکوں کو بلا وجہ تنگ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں شہر میں گذشتہ سال سائیکل سروس شروع کی گئی لیکن وہاں اس کیلئے کہیں بھی سڑک کو تنگ کرکے علیحدہ ٹریک نہیں بنایا گیا تو پھر سرینگر میں سائیکل سروس کیلئے ایک سڑکوں کر تنگ کرکے علیحدہ ٹریک بنانے کی ضرورت کیوں آن پڑی۔

تنویر صادق نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیساتھ ساتھ خود کو لوگوں کیلئے دستیاب رکھیں اور ان کے دکھ سکھ میں کام آئیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی قیادت کے احکامات کے مطابق کام کریں اور پارٹی کو مقدم سمجھ کر خود کو خدمت خلق کیلئے وقف رکھیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.