ETV Bharat / state

Mughal Gardens Renovation Begins: مغل باغات کی عظمت بحال کرنے کا کام شروع - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

شالیمار باغ اور نشاط باغ کی منقش دیواریں اور سیڑھیاں رنگ و روغن نہ کرائے جانے کے باعث اپنی تاریخی رونق کھونے کے دہانے پر ہیں۔ اب چوں کہ 'جندل ساؤتھ ویسٹ فاؤنڈیشن' اس تاریخی باغ کی تعمیر و تجدید کرے گی۔ لوگوں کو امید ہے کہ ان کی تاریخی شان بحال ہوگی۔ Mughal Gardens Renovation Begins

15416014
15416014
author img

By

Published : May 29, 2022, 12:54 PM IST

سرینگر: مغل بادشاہوں کے دور حکومت میں سرینگر میں تعمیر کیے گئے شالیمار باغ اور نشاط باغ کی خوبصورتی اور عظمت کو بحال کرنے کے لیے جموں وکشمیر انتظامیہ نے 'جندل ساؤتھ ویسٹ فاؤنڈیشن' کے ساتھ رواں برس اپریل میں معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کا افتتاح ایل جی منسوج سنہا نے کیا اور اب ان باغات میں جے ایس ایف کام شروع کرے گا۔ یہ باغات مقامی و غیر مقامی سیاحوں کے لیے کشش کا سبب رہتے ہیں، لیکن برسوں سے اس باغ کی خستہ حالی پر انتظامیہ بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔ Mughal Gardens Renovation Begins

مغل باغات کی عظمت بحال کرنے کا کام شروع

سب سے اہم بات یہ ہے کہ باغ کی منقش دیواریں اور سیڑھیاں رنگ و روغن نہ کرائے جانے کے باعث اپنی تاریخی رونق کھونے کے دہانے پر ہیں۔ اب چوں کہ 'جندل ساؤتھ ویسٹ فاؤنڈیشن' اس تاریخی باغ کی تعمیر و تجدید کرے گی۔ لوگوں کو امید ہے کہ ان کی تاریخی شان بحال ہوگی۔ جے ایس ڈبلیو فاؤنڈیشن کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت ان مغل باغات کی بحالی کے لیے پہلے مرحلے میں 9.5 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔

15416014

یہ بھی پڑھیں:

  • مغل باغات: کشمیر کے ماتھے کا جھومر

    اس بحالی میں باغات کے تاریخی شان کا تحفظ، ایلومنیشن، فوارے، واٹر چینلس، گارڈن کی میومیٹری میں اِصلاحات، فصیل اور واچ ٹاورز بھی شامل ہیں۔ جے ایس ڈبلیو کی طرف سے باغات کی بحالی کے پروگرام کا افتتاح جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کیا۔ اس دوران انہوں نے جے ایس ڈبلیو کے اس قدم کی سراہنا کی۔ منوج سنہا نے کہا کہ اس قدم سے مغل باغات کی شان بحال ہوگی اور سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.