ETV Bharat / state

کووڈ-19 کے بڑھتے کیسز کے باوجود تفریحی باغات کھلے

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 7:17 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 145 افراد فوت ہوئے ہیں- نو ہزار افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں-

مغل باغات
مغل باغات

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے آئے روز مصدقہ کیسز اور اموات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے لیکن لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے بدھ سے تفیرحی باغات کھول دیے ہیں-

مغل باغات

سرینگر کے مشہور جھیل ڈل کے کنارے واقع تاریخی مغل باغات میں لوگوں کا آنا جانا شروع ہو چکا ہے- مقامی جوان، بچے اور بوڑھے ان باغات میں نظر آئے۔ لوگ انتظامیہ کے فیصلے سے پر مسرت دکھ رہے تھے-

لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ان باغات کی سیر کرنے کے لئے آئے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ آنے والے دنوں میں باغات میں لوگوں کی بھیڑ بھاڑ بھی رہی گی، لیکن ان کو امید ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ بھی کم ہوگا-

ان باغات کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انہوں نے آنے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کے لیے عملہ تعینات کیا ہے اور اشتہار بھی شائع کئے ہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.