ETV Bharat / state

فرانسیسی صدر کا اسلاموفوبیا سے متعلق بیانات ناقابل قبول

فرانسیسی صدر کے اسلامی فوبیا کے حوالے سے دئیے گئے بیان کی نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری مہذب دنیا میں شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

مولانا عبدالرحمان شمس
مولانا عبدالرحمان شمس
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 10:46 PM IST

ادھر وادی کشمیر میں بھی تمام دینی، ملی، سماجی، تعلیمی انجمنوں، سرکردہ علماء اور مشائخ بھی فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے دین انسانیت اور دین رحمت یعنی اسلام کے خلاف دئے گئے بیان پر سخت برہمی اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پرُزور مذمت کرتے ہیں۔

مولانا عبدالرحمان شمس
ای ٹی بھارت کے ساتھ مولانا عبدالرحمان شمس نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ریبع اول جو کہ پیغبر انسانیت آنحضور ﷺ کی ولادت باسعادت کا متبرک مہینہ ہے، میں اس طرح کی حرکت اور بیان دانستہ طور ایک مذموم سازش ہے ۔

جشن عید میلاد النبی: سب بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد

انہوں نے کہا کہ ہم فرانسیسی صدر جیسے رہنماؤں اور اسلام مخالف ذہنیت رکھنے والوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ آج کے دور میں بھی مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں ۔لیکن دین اسلام ،پیغمبر اسلام ﷺ اور قرآن کریم کی توہین اور تضحیک کسی بھی قیمت پر بر داشت نہیں کرسکتے ۔

مولانا عبدالرحمان شمس نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے بیانات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اور ان بیانات کے خلاف امن پسند اقوام و ممالک کو سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے اور اس طرح کے بے لگام عناصر کو لگام لگانے کی کوششیں کی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.