وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے لالچوک اور اس کے گرد و نواحی علاقوں میں سیکورٹی کے مزید سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ Modi’s J&K Visit, Security Beefed up in Srinagarجمعہ کو حفاظتی اہلکاروں نے موٹر سائکل سواروں، راہگیروں کی جامہ تلاشی کے علاوہ گاڑیوں، اسکوٹی اور موٹر سائیکلز کے کاغذات بھی چیک گئے، اسکے علاوہ نجی موٹر گاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی۔
شہر سرینگر کے مختلف مقامات پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی جانب سے ناکے قائم کیے جا رہے۔ Frisking in Kashmir ahead of Modi’s J&K Visitسیکورٹی فورسز افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اہلکاروں کو شہر سرینگر میں چوکسی بڑھانے کی ہدایت دی ہے تاکہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو انجام دینے کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ 24اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی جموں صوبے کے سانبہ ضلع کے پلی گاؤں میں پنچایتی ممبران کی ریلی سے خطاب کریں گے، جس میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پنچایتی ممبران شرکت کر رہے ہیں۔ Security Beefed up in Srinagarوہیں نریندر مودی کے دورے سے قبل جموں کے سونجواں علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عدم شناخت عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی ہوئی Militant Attack in Jammuجس میں دو نوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔