ETV Bharat / state

Miss World Karolina Bielawska visits Kashmir عالمی ملکہ حسن کیرولینا بیلوسکا نے دیگر حسیناؤں کے ہمراہ کشمیر کا دورہ کیا

مس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا پیر کے روز ایک تقریب کے سلسلے میں کشمیر پہنچی۔ ان کے ہمراہ مس ورلڈ انڈیا سینی شیٹی مس ورلڈ کیربین ایمی سمیت دیگر حسینائیں بھی شریک تھیں۔

miss-world-karolina-bielawska-visits-kashmir-along-other-beauty-queens
عالمی ملکہ حسن کیرولینا بیلوسکا نے دیگر حسیناؤں کے ہمراہ کشمیر کا دورہ کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 6:28 PM IST

Updated : Aug 28, 2023, 10:43 PM IST

عالمی ملکہ حسن کیرولینا بیلوسکا نے دیگر حسیناؤں کے ہمراہ کشمیر کا دورہ کیا

سرینگر:عالمی ملکہ حسن یعنی مس ورلڈ کیرولینا بیلوسکا کشمیر کے ایک روزہ دورے پر پیر کے روز سرینگر پہنچی۔ان کے ہمراہ مس انڈیا سینی شیٹی، مس ورلڈ کیربین ایمی بھی تھیں۔ایسے میں جونہی یہ حسینائیں سرینگر کے ہوائی اڈے پر پہنچی تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
یہ پہلی مرتبہ ہے جب بین الاقوامی مقابلہ حسن جیتنے والی حسینہ کیرولینا بیلاوسکا کشمیر کے دورے پر آئی ہیں اور ان کا یہ پروگرام جمیل سیدی چئیرمین پی ایم ای انٹرٹینمنٹ ان انڈیا اور جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے کے اشتراک سے عمل میں لایا گیا یے۔
اس بیچ سرینگر شہر میں واقع کئی سیاحتی مقامات پر انہیں خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ان کے دورے کی کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر دیکھے گئے۔خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کام کرنے والی ممبئی کی ایک چئیرپرسن روبل ناگی کے مطابق بیلاوسکا دیگر حسیناؤں کا کشمیر کا دورہ فنکارانہ اظہار،کمیونٹی کی ترقی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دے گا۔
اس موقعے پر محکمہ سیاحت کے سیکرٹری سید عابد رشید شاہ نے کہا کہ مس ورلڈ اور مس انڈیا رہ چکی ہیں ان حسیناؤں کا دورہ ملک میں ہونے والا مس ورلڈ مقابلہ سے قبل ہورہا ہے اور حسیناؤں کا یہ دورہ رواں ماہ کے مئی میں یہاں منعقد ہوئے جی ٹوئٹی اجلاس کے بعد کا ہورہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

سید عابد رشید شاہ نے مس ورلڈ کے کشمیر دورے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جی 20 کے اجلاس کے کامیاب انعقاد سے ممکن ہوپایا اور اس بین الاقوامی سطح کے اجلاس سے جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمیر کی مثبت اور بہتر تشہیر ممکن ہوپائی جس کے باعث آج نہ صرف غیر ملکی سیاحوں کی آمد ایک مرتبہ پھر کشمیر میں دیکھنے کو مل رہی ہے بلکہ مس ورلڈ اور دیگر حسیناؤں کا یہ دورہ اس بات کا غماز ہے کہ بین القوامی سطح پر مرکزی حکومت کی کوششیں کشمیر اور وادی کشمیر کے سیاحتی شعبے کے لیے کارگر اور کامیاب ثابت ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: Famina Miss India راجستھان کے کوٹا کی نندنی گپتا فیمینا مس انڈیا بن گئیں

واضح رہے جہاں ان بین الاقوامی حسیناؤں نے کشمیر کے مختلف مقامات کی سیر کی وہیں ڈل جھیل میں انہوں نے شکارہ سواری کا بھی مزا لیا۔

Last Updated : Aug 28, 2023, 10:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.