سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرودیو کی زندگی اور کارنامے دنیا بھر کے لوگوں کی ہمیشہ رہنمائی کرتے رہیں گے۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کو ٹویٹ کرکے کہا: 'گرو دیو رابند ناتھ ٹیگور کو ان کی جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں'۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: 'گرو دیو کی زندگی اور کارنامے دنیا بھر کے لوگوں کو ہمیشہ متحرک کرتے رہیں گے اور ان کی رہنمائی کرتے رہیں گے'۔قابل ذکر ہے کہ رابندر ناتھ ٹیگور بنگالی زبان کے نوبل انعام یافتہ شاعر، فلسفی اور ناول نگار ہیں۔ آپ کو بنگالی زبان کے شیکسپیئر کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب گرودیو کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ادب اور فن میں ٹیگور کی شراکت نے ریاست کے شاندار ثقافتی ورثے کو تشکیل دیا ہے اور دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا، 'میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ ادب اور فن میں ان کی عظیم شراکت نے ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کو تشکیل دیا ہے اور دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ان کی تعلیمات اور فلسفہ ہم سب کی رہنمائی کرے۔' ٹیگور بنگالی کیلنڈر کے مطابق 1348 میں 'بویساکھ' کی 25 تاریخ کو پیدا ہوئے، جو اس سال 9 مئی کو آتا ہے۔ انگریزی کیلنڈر کے مطابق وہ 7 مئی 1861 کو کولکاتا کے جوڑاسنکو ٹھاکر باڑی میں پیدا ہوئے تھے۔