ETV Bharat / state

Macadamisation of Roads موسم سرما شروع ہونے سے پہلے ہی میگڈمائزیشن کا کام مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی، صوبائی کمشنر کشمیر - صوبائی کمشنر کشمیر

صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمات بدھوری نے کہا کہ بڑی سڑکوں پر میگڈمائزیشن کا کام جاری ہے او مرحلہ وار طریقے سے ہر جگہ کام مکمل کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Etv Bharatmacadamisation-work-will-be-completed-before-onset-of-winter-div-comm-kashmir
موسم سرما شروع ہونے سے پہلے ہی میگڈمائزیشن کا کام مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی، صوبائی کمشنر کشمیر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 11:02 PM IST

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر کے وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں موسم سرما شروع ہونے کے قبل ہی میگڈمائزیشن کا کام مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں منعقدہ جی ٹونٹی اجلاس کے بعد میگڈمائزیشن کی رفتار تیز تر کی گئی۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'جی ٹوئنٹی اجلاس کے بعد میگڈمائزیشن کی رفتار تیز تر کی گئی اور شہر خاص میں سمارٹ سٹی کے تحت کئی کام شروع کئے گئے'۔ان کا کہنا تھا کہ اندرونی سڑکوں کا کام عام طور پر میونسپلٹی کا ہوتا ہے اور انہوں نے بھی ایک ورک پلان بنایا ہے۔
وجے کمار بدھوری نے کہا کہ موسم سرما شرع ہونے سے پہلے ہی میگڈمائزیشن کا کام مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں درجہ حرارت گر جاتا ہے جس سے کام میں مشکلات پیش آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی سڑکوں پر کام جاری ہے او مرحلہ وار طریقے سے ہر جگہ کام مکمل کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: Roads in Shamble In Mandi منڈی لورن سڑک کی ابتر حالت سے لوگ سخت پریشان

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.