ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے چھٹی ٹکنالوجی نمائش کا افتتاح کیا - Seed Sale at SKUAST-K

منوج سنہا نے کہا کہ ایسی نمائشیں کاشتکاروں کو قابل اعتماد اور متعلقہ معلومات تک رسائی کے لئے ایک غیر معمولی موقع کی پیش کش میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے چھٹی ٹکنالوجی نمائش کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 7:30 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جو شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کشمیر کے چانسلر بھی ہیں انہوں نے اتوار کے روز شالیمار میں کاشتکاری میں بہتری لانے کے موضوع پر دو روزہ طویل 6ویں ٹیکنالوجی نمائش و بیج سیل میلہ کا افتتاح کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے تقریبان 200 اسٹال کا معائنہ کیا جس میں زراعت، باغبانی، ماہی گیری، جنگلات، ایگری انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں تیار کردہ متعدد مصنوعات اور ٹکنالوجی کی چیزیں شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے چھٹی ٹکنالوجی نمائش کا افتتاح کیا

انہوں نے اس موقع پر کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور پروگراموں کو اجاگر کرنے والے اسٹالوں کا بھی جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ایسی نمائشیں کاشتکاروں کو قابل اعتماد اور متعلقہ معلومات تک رسائی کے لئے ایک غیر معمولی موقع کی پیش کش میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کے کیمپس میں ٹولپ شجر کاری میں بھی حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.