ETV Bharat / state

نئی قومی تعلیمی پالیسی پر ایس کے آئی سی سی میں تقریب

اس موقعے تعلیمی شعبہ سے وابستہ اعلیٰ افسران نے اس نئی تعلیمی پالیسی پر روشنی ڈالی۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی پر ایس کے آئی سی سی میں تقریب
نئی قومی تعلیمی پالیسی پر ایس کے آئی سی سی میں تقریب
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 6:43 PM IST

نئی قومی تعلیمی پالیسی کو جموں وکشمیر میں عملانے اور طلبا تک اس پالیسی کو پہنچانے کے لئے اتوار کے روز سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی پر ایس کے آئی سی سی میں تقریب
اس موقعے پر صدریہ جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ واضح کی گئی نئی قومی تعلیمی پالیسی شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے ایک صحیح قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت اور قابلیت کی کوئی کمی نہیں۔ تاہم نئی تعلیمی پالیسی یہاں کے طلبہ وطالبات کی صلاحیت سازی میں مزید نکھار پیدا کر سکتی ہے۔وہیں جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے پیش کی گئی اس پالیسی سے یہاں کے تعلیمی نظام میں بہتری آئی گئی۔ تاہم انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اسے طلبہ تک پہچانے میں اپنی پہل شروع کریں تاکہ آگے جاکے اس کے مثبت اور کارگر نتائج سامنے آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی تشکیل شدہ قومی تعلیمی پالیسی طلبا کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے اور اس میں جدید دور کے تمام تقاضوں کا خاص خیال رکھا گیا۔ ایل جی منوج سنہا نے انتطامیہ بلخصوص تعلیمی شعبے پر زور دیا کہ وہ اس نئی تعلیمی پالیسی کو عملانے کے لئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے۔اس موقعے تعلیمی شعبہ سے وابستہ اعلیٰ افسران نے اس نئی پالیسی پر روشنی ڈالی۔تقریب میں جموں وکشمیر ایل جی کے مشیر، دیگر شعبہ جات کے انتظامی سیکرٹریوں، تعلیمی شعبے کے اعلیٰ افسران کے علاوہ لوگوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.