ETV Bharat / state

جموں و کشمیر پولیس کے 550 افسران کو ترقی - ایس پی اور ڈپٹی ایس پی سطح کی ترقی

محکمہ داخلہ نے گذشتہ تین دہائیوں سے جموں و کشمیر پولیس (گزیٹڈ) سروس کو دوچار کرنے والے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے بنیادی اصولوں اور عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصل لیا۔

جموں و کشمیر پولیس کے 550 افسران کو ترقی

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 1:13 PM IST

جموں وکشمیر حکومت نے ایس پی اور ڈپٹی ایس پی کی سطح پر 550 سے زائد افسران کو باقاعدہ ترقی دی ہے۔ اس اقدام سے جموں وکشمیر پولیس کے گزیٹڈ کیڈر کے کیریئر کی ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مشاہدہ کیا کہ جموں و کشمیر پولیس عسکریت پسندی کا مقابلہ بہادری سے کر رہی ہیں۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس کو طویل عرصے سے سنیارٹی کے تنازعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ محکمہ داخلہ نے گذشتہ تین دہائیوں سے جموں و کشمیر پولیس (گزیٹڈ) سروس کو دوچار کرنے والے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے بنیادی اصولوں اور عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔

افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے محکمہ داخلہ کی کاوش کو سراہا۔

لیفٹننٹ گورنر نے کہا 'ہمیں اپنی پولیس فورس پر فخر ہے۔ انہوں نے سرحد پار سے ہونے والی شورش سے نمٹنے اور جموں و کشمیر میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس کوشش کرنے میں ہمیشہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں سختی سے محسوس کرتا ہوں کہ کیریئر کی ترقی، پولیس کی فلاح و بہبود اور اپنے کنبہ کی فلاح و بہبود کے مسئلے کو حل کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.