ETV Bharat / state

لاک ڈون میں انگریزی زبان سیکھنے کا بہترین موقع!

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 10:16 AM IST

نیشنل ایجوکیشنل فار ٹیکنالوجی اور ”انگلش بولو” ایپ نے اشتراک کرتے ہوئے مفت آن لائن اسپوکِن انگلش پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاک ڈون میں انگلش سیکھنے کا بہترین موقع!

انگلش بولو، اسکولنگ انڈیا لمیٹیڈ اور انگلیش ہیلپر کی تکنیکی پہل ہے جس کا مقصد انگریزی بولنا اور سیکھنا ہے۔

این ای اے ٹی ،انگلش بولو، کے رجسٹرڈ صارفین کے لیے یہ خصوصی پیش کش 25 دن کی انگریزی مفت سیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

انگریزی سیکھنے کے لیے 25 دن اور 25 دن خود سیکھنے (سیلف لرننگ)کے ماڈیولز اوراساتذہ کے ساتھ تین براہ راست آن لائن کلاسز ہوں گی۔

بھارت کی سرکاری اور تعلیمی ٹکنالوجی کمپنیوں کا پبلک اور نجی شراکت کا ماڈل، NEAT نے یہ قدم انگلش بولو،، کے ساتھ اٹھایا ہے تا کہ عام آدمی بھی انگریزی سیکھ سکے۔

انگلش بولو کی کلاس رومز میں صریح لغت کے ساتھ الفاظ کا ترجمہ ، تلفظ اور معانی سمجھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے انگریزی زبان میں مہارت آئے گی ، اعتماد میں اضافہ ہو گا اور اس کو روز مرہ کی زندگی میں استعمال کرنے سے جوش و خروش بڑھ جائے گا۔

ڈیجیٹل انیشی ایٹو برائے اسکولنگ کی سربراہ ، شوری چیٹرجی نے اس معاہدے پر کہا ، "NEAT کے اشتراک سے جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ ہمارے لیے پورے ملک میں انگریزی بولنے اور سیکھنے کی سہولت اور تعلیم فراہم کرنا بڑی خوشی کی بات ہے۔''

انہوں نے کہا کہ ''ہمارا مقصد انگریزی میں بولنے، موثر انداز میں بات چیت کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ بہتر روزگار حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ ، نوجوانوں اور پیشہ ور افراد میں یہ زبان بہت اہمیت کی حامل ہے اور لوگوں کو لاک ڈاؤن میں صحیح مہارت اور اسکیل سیکھنے کے لیے کافی وقت مل گیا ہے۔یہ سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔''

انگریزی ہیلپر کے نائب صدر ورون دامودر نے کہا ، ہمیں اس پریشانی میں متحد رہنا ہے اور امید کے چراغ روشن کرنے کے لیے جدید اقدامات اٹھائے جائیں۔ لوگوں کے لئے یہ موقع سیکھنے کا ہے تاکہ ان کی زندگی میں مدد مل سکے ۔ لہذا آپ کو انگریزی مستحکم کرنا چاہیے۔انگلیش بولو ،کے ساتھ ، اس وقت کا بھر پور استعمال کریں!۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.