ETV Bharat / state

منوج سنہا نے سرینگر میں ملٹی لیول کار پارکنگ کا افتتاح کیا - افتتاحی تقریب

’’پریس کالونی، سرینگر میں تعمیر کی گئی کار پارکنگ کے سبب سرینگر میں ٹریفک کے بڑھتے دباؤ اور پارکنگ کی قلت کے سبب لوگوں کو لاحق پریشانیوں سے نجات حاصل ہوگی۔‘‘

منوج سنہا نے سرینگر میں ملٹی لیول کار پارکنگ کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 7:03 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے پریس کالونی، سرینگر میں ملٹی لیول کار پارکنگ کا افتتاح کیا۔ قریب 27 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی کار پارکنگ میں چار سو سے زائد گاڑیوں جب کہ سو سے بھی زائد موٹر سائیکل/اسکوٹیز پارک کرنے کی گنجائش ہے۔

منوج سنہا نے سرینگر میں ملٹی لیول کار پارکنگ کا افتتاح کیا

افتتاحی تقریب کے موقع پر سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) کے ڈائریکٹر نے کہا کہ 2017 میں شروع کئے پروجیکٹ کے لیے اپریل 2020 ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی تاہم نامساعد حالات اور بعد ازاں کورونا وائرس کے سبب تعمیراتی کام رک گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریس کالونی میں تعمیر کی گئی پارکنگ کے سبب سرینگر میں ٹریفک کے بڑھتے دباؤ اور پارکنگ کی قلت کے سبب لوگوں کو لاحق پریشانیوں سے نجات حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں: ٹیلی میڈیسن طریقۂ علاج سے 3 ہزار سے زائد ذہنی مریض مستفید

انہوں نے عوام سے لال چوک اور گرد و نواح میں سڑکوں کے کنارے گاڑیاں پارک کرنے کے بجائے عوام کے لیے تعمیر کی گئی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.