ETV Bharat / state

Security Heightened in Srinagar: سرینگر سمیت وادی کے قریب و جوار میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت

سرینگر کی تازہ ترین سکیورٹی صورتحال پر سینئر آفیسران کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی اس دوران شہر میں سکیورٹی گارڈ کو مزید مضبوط کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ Security tightened in Kashmir Valley

سرینگر سمیت وادی کے قریب و جوار میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 8:57 PM IST

جموں و کشمیر: سرینگر کے لال بازار علاقے میں گزشتہ روز پولیس اہلکار کی ہلاکت کے پیش نظر سرینگر سمیت وادی کے قرب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ شہر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع کر دیا گیا ہے وہیں حساس مقامات پر سکیورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے۔Lal bazar attack

ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کی تازہ ترین سکیورٹی صورتحال پر سینئر آفیسران کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس دوران شہر میں سکیورٹی گارڈ کو مزید مضبوط کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ Security tightened in Kashmir Valley

اطلاعات کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے باقی اضلاع میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر اسکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔ سکیورٹی اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اپنے اپنے منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیتے تھے۔Security heightened in Srinagar

ذرائع نے بتایا کہ شہر سری نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

دریں اثنا جنوبی کشمیر میں بھی سکیورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پوری وادی میں سکیورٹی فورسز کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر پوری وادی میں سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Video Released Over Lal Bazar Attack: لال بازار سرینگر میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا ویڈیو جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.