سرینگر: لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے ) نے سرینگر کے رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ میں ایک خاص انہدامی کارروائی انجام دے کر اُن ڈھانچوں کو مسمار کیا جو غیر قانونی اور بنا کسی اجازت نامے کے تعمیر کیے گئے تھے یا تعمیر کے مراحل گزر رہے تھے۔ ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ نے خلاف ورزی افسر کی نگرانی میں رکھِ آرتھ، بمنہ، سرینگر میں کئی کنکریٹ تعمیری ڈھانچے منہدم کیے جب کہ ان علاقوں میں ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ کئی ٹین شیڈ اور دیگر تعمیرات پر بھی انہدامی کارروائی عمل میں لائی۔ Demolition Drive at Rakh Arth, Bemina, Srinagar
ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران مختلف علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کہ کہ وہ گرین بیلٹ حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ Demolition Drive in Srinagar
انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت نامہ کے کسی بھی قسم کی تعمیراتی کارروائی انجام دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت نامہ کے تعمیراتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی مقامات جہاں تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے، بعض افراد ایسی جگہوں پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے طاق میں رہتے ہیں۔ تاہم وقتاً فوقتاً متعلقہ اداروں کی جانب سے انہدامی کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں۔ Srinagar Demolition Drive