روحی سلطانہ کو یہ انعام وزارت تعلیم کی جانب سے اس سال درس وتدریس میں تخلیقی اور جدید انداز کا مظاہر کرنے پر دیا جائیگا۔ تیل بل کے کاشی مڈل اسکول کی استانی روحی نے خواندگی اور اسکول میں بچوں کی تعداد میں اضافہ کے لیے درس وتدریس کے جدید اور کم لاگت کےطریقوں کو استعمال میں لایا ہے۔
کورونا وائرس کی وبائی بیماری کے پیش نظر یہ انعامات صدر ہند رام ناتھ کووند کے ہاتھوں نامزد کیے گئے ملک کے مخلتف ریاستوں اور یوٹیز سے تعلق رکھنے والے 47اساتذہ کو ورچول موڑ کے زریعے اس سال دئیے جارہے ہیں۔
وہیں یہ قومی ایوارڈ ہر سال وزارت تعیلم کی جانب سے اساتذہ کی ان کی غیر معمولی اور باصلاحیت کاوشوں کے اعتراف اور حوصلے کے لئے دیا جاتا ہے۔
جبکہ یہ قومی ایوارڈ برائے اساتذہ ملک کے بہترین اساتذہ کی انوکھی اور بہترین کارکردگی کے اعزاز میں پیش کئے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی وابستگی اور عمل کے زریعہ نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا ہوتا ہے بلکہ طلبہ میں بھی تعلیم تربیت کے لحاظ سے جلا بخشی ہوتی ہے۔
قابل ذکر ہے یوم اساتذہ محقق،فلسفی اور ملک کے سابق صدر سروپلی رادھاکرشنن کی یوم پیدائش کے موقعے پر ہر سال 5ستمر کو منایا جاتا ہے۔
![کشمیری استانی کو بھی قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/8682502_250_8682502_1599236361610.png)