ETV Bharat / state

KU to Host Youth 20 Events: کشمیر یونیورسٹی یوتھ 20 ایونٹس کی میزبانی کرے گی - کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر یوتھ 20 ایونٹس

کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ یوتھ 20 ایونٹس کی میزبانی کا حصہ بننا کشمیر یونیورسٹی کے لیے باعث اعزاز ہے۔

کشمیر یونیورسٹی یوتھ 20 ایونٹس کی میزبانی کرے گی

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 12:22 PM IST

سرینگر: بھارت کے جی 20 گروپ ممالک کی صدارت سنبھالنے کے ساتھ ساتھ کشمیر یونیورسٹی بھی ملک کے ان 15 بڑے تعلیمی اداروں میں شامل ہو جائے گی جو یوتھ 20 کے باوقار تقاریب کی میزبانی میں قوم کی نمائندگی کریں گے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جو کہ جموں و کشمیر کی یونیورسٹیز کے چانسلر بھی ہیں، نے یو ٹی میں منعقد ہونے والے جی 20 سمٹ میں تعلیمی اداروں کی فعال شرکت پر زور دیا ہے اور یونیورسٹی سے کہا ہے کہ وہ جی 20 کانفرنس پر سمینار اور مباحثے منعقد کریں۔

کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے کہا ہے کہ یہ کشمیر یونیورسٹی کے لئے اعزاز ہوگا کہ وہ مرکزی وزارت برائے امور نوجوان اور کھیل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے یوتھ 20 ایونٹس کا حصہ بنیں۔ یوتھ 20 ایونٹ سے متعلق ضروری تیاریوں اور انتظامات کے لیے یونیورسٹی میں ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وی سی نے کہا کہ یونیورسٹی پہلے ہی یونیورسٹی سطح کے مجوزہ سمینار کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: G20 Summit in J&K: جی 20 اجلاس پر کشمیری سیاسی جماعتوں کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.