ETV Bharat / state

Kashmir University Exams کشمیر یونیورسٹی میں یکم فروری کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

کشمیر میں شدید برف باری اور ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے یکم فروری کو ہونے والے ایم بی بی ایس، ایل ایل بی اور بے اے ایل ایل بی تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔

Kashmir University
کشمیر یونیورسٹی
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 10:12 PM IST

سرینگر: شدید برف باری اور ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے یکم فروری یعنی بدھ کو لیے جانے والے ایم بی بی ایس، ایل ایل بی اور بے اے ایل ایل بی کے سبھی امتحانات کو ملتوی کردیا ہے۔ کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ماجد زمان نے کہا کہ شدید برفباری کے چلتے بدھ کو لیے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں اور ان امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے کئی علاقوں میں راستے منقطع ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں طلباء کی یونیورسٹی تک رسائی ممکن نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں یکم فروری کو لیے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی نے 30 اور 31 جنوری کو لیے جانے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے ہیں اور ان امتحانات کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.