اطلاعات کے مطابق سابق ایم ایل اے عرفان احمد شاہ کو ایم ایل اے ہاسٹل سے رہا کر دیا گیا ہے، تاہم انہیں سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
عرفان احمد شاہ سرینگر کے بٹہ مالو حلقہ اسمبلی سے ایم ایل اے رہ چُکے ہیں۔
وہیں پی ڈی پی کے رہنما خورشید عالم کو بھی ایم ایل اے ہاسٹل سے رہا کر کے ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔
یہ دنوں رہنما 5 اگست سے نظر بند تھے جب مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کو منسوخ کر کے ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا۔