ETV Bharat / state

کشمیر: 16 جون تک بانیہال ۔ بارہمولہ ٹرین خدمات معطل - 137 کلو میٹر بانیہال -بارہمولہ ریل لائن

بدھ کے روز حکام نے بارہمولہ اور بانیہال سیکشن کے مابین ٹرین خدمات معطل رہنے کی تاریخ میں توسیع کر دی اور 16 جون تک اب ریل خدمات معطل رہیں گی۔

کشمیر: 16 جون تک بانیہال ۔ بارہمولہ ٹرین خدمات معطل

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 11:56 AM IST

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے درمیان حکام نے بدھ کے روز 137 کلو میٹر بانیہال - بارہمولہ ریل لائن پر خدمات معطل کرنے میں 16 جون تک توسیع کر دی ہے۔

بدھ کے روز حکام نے بارہمولہ اور بانیہال سیکشن کے مابین ٹرین خدمات معطل رہنے کی تاریخ میں توسیع کر دی اور 16 جون تک اب ریل خدمات معطل رہیں گی۔

ایک حکمنامہ کے مطابق بانیہال ۔ بارہمولہ سے ٹرین سروس 9 جون 2021 کو دوبارہ شروع ہونا تھی۔

تاہم آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ پی سی آر کشمیر کے توسط سے انسپکٹر جنرل کشمیر (آئی جی پی) نے بارہمولہ -بانیہال - بارہمولہ سیکشن پر 10-06-21 سے لے کر 16-06-21 تک ٹرین آپریشن کو مزید معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

معطلی جاری رکھنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب وادی کووڈ لاک ڈاؤن کو کھولنے کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا صورتحال خراب ہونے کے بعد 10 مئی سے ریلوے خدمات معطل کر دی گئیں۔ اس سے قبل کووڈ ۔ 19 کی پہلی لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے وادی میں خدمات تقریباً 11 ماہ کے لئے معطل رہی تھیں۔ فروری میں اس سروس کے دوبارہ شروع ہونے سے مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.