جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تازہ اپڈیٹس کے مطابق صوبہ کشمیر میں مزید تین افراد کی کووڈ-19 سے موت ہو گئی ہے۔
مرنے والوں میں ضلع اننت ناگ کے ڈلگام سے ایک 75 سالہ شخص، گاندبل کے الستنگ سے ایک 65 سالہ شخص اور ہندواڑہ کے چوگل سے ایک 65سالہ شخص شامل ہیں۔ یہ سبھی مریض اسکمس ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں اب کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 122 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 8 ہزار 19 افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 5 ہزار 75 افراد اب تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
وہیں انتظامیہ کی جانب سے انلاک 2.0 کے پیش نظر نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، نئی ہدایات کے مطابق صوبہ کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ اور گاندربل کو چھوڑ کر بقیہ سبھی اضلاع کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ان لاک 2.0: جموں و کشمیر انتطامیہ کی نئی گائیڈ لائن
کووڈ 19: ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات
کشمیر کے صوبائی کمشنر نے کہا ہے کہ ان چار اضلاع میں کووڈ-19 ٹیسٹنگ میں مزید تیزی لائی جائےگی تا کہ کووڈ-19 پر جلد سے جلد قابو پایا جاسکے۔