ETV Bharat / state

BSF Officer Involved In SI Scam: ایس آئی بدعنوانی میں ملوث بی ایس ایف کمانڈنٹ سی بی آئی ریمانڈ میں - بی ایس ایف آفیسر کو سی بی آئی

سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ میں ملوث قرار دئے گئے بی ایس ایف آفیسر کو دس روز تک سی بی آئی کی ریمانڈ میں بھیجنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ BSF Commandant Involved In SI Scam

ایس آئی بدعنوانی میں ملوث بی ایس ایف کمانڈنٹ سی بی آئی ریمانڈ میں

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 2:31 PM IST

Updated : Oct 20, 2022, 2:45 PM IST

سرینگر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کمانڈنٹ، ڈاکٹر کرنیل سنگھ، جو جموں کشمیر پولیس سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ میں ملوث پائے گئے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یو ٹی کی ایک عدالت نے انہیں دس دن تک سنٹرل بیرو آف انویسٹی گیشن کی ریمانڈ میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ مذکورہ آفیسر کو گزشتہ روز سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا اور آج اسکی دس روز کی ریمانڈ کا حکم دیا گیا ہے۔ BSF Officer Involved In SI Scam In CBI Custody

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بوڈ (ایس ایس بی) نے گزشتہ برس پولیس میں سب انسپکٹرز کی بارہ سو اسامیوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا تھا۔ ان اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج میں امیدواروں نے بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا اور جموں میں ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کرکے اس میں جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔JK Sub Inspector Recruitment Scam

احتجاج اور تنقید کے بعد ایل جی انتظامیہ نے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی سربراہی میں جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے نتائج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بے ضابطگیوں میں ایس ایس بی کے چند ممبران کے ملوث ہونے کا اشارہ ملا ہے اور سی بی آئی جانچ کے بعد اس کا مکمل پردہ فاش ہوسکتا ہے۔ BSF Commandant Involved in SI Scam in CBI Custody

مزید پڑھیں: JK SI Recruitment scam سی بی آئی نے جموں و کشمیر سمیت دیگر ریاستوں میں چھاپہ مارا

سی بی آئی نے اب تک سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ میں قریبا 40 ملوثین کے خلاف مقدمے درج کئے ہیں اور ان میں کئی گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔

Last Updated : Oct 20, 2022, 2:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.