ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے 566 نئے مثبت معاملات

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 10:46 PM IST

کورونا وائرس کے 566 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 94,330 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 219 خطہ جموں سے ہیں اور 347 خطہ کشمیر سے ہیں۔

کورونا وائرس کے 566  نئے مثبت معاملات
کورونا وائرس کے 566 نئے مثبت معاملات

حکام نے بتایا کہ آج ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ کیسز 141 پائے گئے ہیں جبکہ جموں میں 109 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں 654 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 277 خطے جموں سے ہیں جبکہ 377 خطے کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یونین ٹیرٹری میں اس وقت 6,835 فعال مقدمات ہیں جن میں سے 1,988 جموں خطے سے ہیں اور 4,847 کشمیر وادی شے ہیں۔

جشن عید میلاد النبی: سب بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد

حکام نے بتایا کہ 5 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1,471 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 94,330 پازیٹیو کیسز میں سے 6835 کیسز فعال ہیں جبکہ 86,024 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1,471 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں وادی کشمیر میں 978 اور جموں خطے سے 493 ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 19,245 ہے ان میں سے 1599 فعال ہیں جبکہ 17,293 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 353 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 17458 ہے جن میں 835 فعال ہیں اور 16368 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 255 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.