ETV Bharat / state

علیحدگی پسند رہنماؤں کے 46 اثاثے ضبط کرنے کی منظوری - kashmir latest news

جموں و کشمیر پولیس نے مبینہ طور پر عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی گئی منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو ضبط یا منسلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 9:14 PM IST

Updated : Feb 17, 2021, 9:42 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مجموعی طور پر 61 گاڑیاں، پانچ مکانات، چھ دکانیں ضبط یا منسلک کردی گئی تھی۔ اس کے علاوہ نقد رقم بھی ضبط کی گئی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منسلک کیے گئے املاک علیٰحدگی پسند رہنماوں یا ان کے ساتھیوں کی ہیں۔ پولیس کے مطابق ضبط شدہ اثاثوں میں دختران ملت تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی خوش دامن صوفی فہمیدہ کے ذاتی مکانات بھی شامل ہیں جبکہ مبینہ طور علیٰحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے استعمال کی گئی متعدد گاڑیاں بھی منسلک کی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق عسکری سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور 46 اثاثے ضبط یا منسلک کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس، دیگر سکیورٹی فورسز اور تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر عسکری سرگرمیوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق '61 اقسام کی گاڑیاں، دختران ملت کی سربراہ کی خوش دامن اور تنظیم کی رہنما صوفی فہمیدہ کی ذاتی گاڑی، 3.70 لاکھ نقد رقم کے علاوہ 50 ہزار روپیے کا چیک ضبط کر لیا گیا ہے۔'

پولیس نے بتایا کہ غیر منقولہ جائیداد میں صوفی فہمیدہ کے مکان سمیت پانچ مکانات،چھ دکانیں اور 1.6 کنال اراضی کو ضبط کر لیا گیا ہے

رواں برس پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت 11 گاڑیاں ضبط کرنے کی منظوری دے دی ہے جس میں چار پہیوں والی 6 گاڑیاں اور دو پہیوں والی 5 گاڑیاں شامل ہیں۔

سن 2019 سے سکیورٹی فورسز نے کشمیر میں عسکریت پسندوں اور علحیدگی پسندوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔

قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے متعدد اعلی علیٰحدگی پسند رہنماؤں اور کارکنان پر منی لانڈرنگ اور عسکریت پسندی کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے، جن میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک، شبیر شاہ، نعیم خان اور آسیہ اندرابی شامل ہیں۔

Last Updated : Feb 17, 2021, 9:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.