سرینگر: جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن (جے کے ایف اے) کی زیر قیادت ایڈوائزری کمیٹی نے اعلان کیا کہ وہ 13 ستمبر بروز منگل ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (ڈی ایف اے) سرینگر کے انتخابات منعقد کرے گی۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری پروفیسر بی اے شاہ کے مطابق، ڈی ایف اے کے صدر، سیکریٹری اور خزانچی کے عہدوں کے لیے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سرینگر کے عہدیداروں کا انتخاب 13 ستمبر 2022 کو شام 4 بجے ہوٹل ایشین پارک، منور آباد میں منعقد ہوگا۔ Jammu Kashmir Football Association Election
انہوں نے ڈی ایف اے کے تمام اہل ایسوسی ایٹ ممبران سے گزارش کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر مقررہ مقام پر حاضر ہوکر اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرکے نئی باڈی کی تشکیل دیں۔